06 ستمبر ، 2015
لوئر دیر.......لوئر دیر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قومی وطن پارٹی کے مقامی رہ نما حاجی محمد عمر کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق تحصیل تیمرگرہ کے علاقے چک درہ میں نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کار میں سوار قومی وطن پارٹی کے رہ نما حاجی محمد عمر موقع پر جاں بحق ہوگئے۔حاجی محمد عمر سابق تحصیل ناظم بھی رہ چکے ہیں،واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔