پاکستان
06 ستمبر ، 2015

ناہید خان اورصفدر عباسی کا بے نظیر بھٹو قتل کیس میں فریق بننے کا فیصلہ

 ناہید خان اورصفدر عباسی کا بے نظیر بھٹو قتل کیس میں فریق بننے کا فیصلہ

اسلام آباد......پیپلزپارٹی ورکرز کے رہنمائوں ناہید خان اور صفدر عباسی نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کرلیاہے۔ ناہید خان نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ وہ کل عدالت سے مقدمے کاریکار ڈ حاصل کرینگی۔ اپنے وکلاء سے مشورے کے بعد عدالت کو مقدمے میں فریق بننے کی درخواست دینگے۔ ناہید خان نے کہاآصف زرداری کے ڈرائیور نے مجھ پر الزام لگایا ہے ، عدالت سے استدعا کرینگے کہ ہمیں بھی سنا جائے۔

مزید خبریں :