پاکستان
06 ستمبر ، 2015

لاہور ، مسلم لیگ ق کے رہنماؤں کی میجر عزیز بھٹی کی یادگار پر حاضری

لاہور ، مسلم لیگ ق کے رہنماؤں کی میجر عزیز بھٹی  کی یادگار پر حاضری

لاہور......مسلم لیگ ق پنجاب کے جنرل سیکریٹری چودھری ظہیر الدین خاں اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میجر عزیز بھٹی شہیداور دیگر شہدا کی یادگار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔مسلم لیگ ق کے رہنماءمیجر راجا عزیز بھٹی اور دیگر رہنما باٹا پور گئے۔میجر عزیزبھٹی نشان حیدر اور دیگر شہدا کی یادگاروں پر حاضری دی ،پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ چودھری ظہیر الدین کا کہنا تھا کہ ستمبر 1965 ء جنگ کا سب سے بڑا ہتھیار اتحاد اور قومی جذبہ تھا ، آج تعمیر پاکستان کے لیے ستمبر 1965 ء والے جذبوں کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ دفاع وطن پر قربان ہونے والےان افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کی بدولت قوم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہی ہے۔

مزید خبریں :