06 ستمبر ، 2015
لاہور........یوم دفاع پاکستان پر فورٹریس اسٹیڈیم لاہور میں جنگی سازو سامان کی نمائش سمیت تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔کور کمانڈر لاہور لیفٹننٹ جنرل نوید زمان نے تقریب میں شرکت کی ۔لاہور کے فورٹریس اسٹیڈیم میں یوم دفاع کی خصوصی تقریبات میں ہزاروں شہریوں نے فیملیز سمیت شرکت کی۔کور کمانڈر لاہور لیفٹننٹ جنرل نوید زمان ،ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر فاروق برکی ،ڈی او سی 10 ڈویژن میجر جنرل طارق اعوان اورڈی او سی 11 ڈویژن میجر جنرل فدا حسین بھی تقریب میں شریک ہوئے۔تقریب کے دوران جنگی جہازوں کے فلائی پاسٹ کے ساتھ دفاعی ساز و سامان کی نمائش اور نیزہ بازی کے مقابلے ہوئے۔فوجی جوانوں نے جنگی مشقیں اور دہشت گردوں سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔وطن کے جیالے محافظوں کے عسکری مظاہروں کے دوران شہریوں میں بےپناہ جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔