پاکستان
06 ستمبر ، 2015

جیکب آباد: دو گروپوں میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق ، 2 زخمی

 جیکب آباد: دو گروپوں میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق ، 2 زخمی

جیکب آباد.......جیکب آباد میں گھریلو جھگڑے پر دو گروپوں میں فائرنگ کےنتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مولا داد میں ماموں اور بھانجے میں گھریلو جھگڑے پردو گروپوں میں مسلح تصادم ہوا،فائرنگ کے نتیجے میں الہی بخش موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے،لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا،واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہ ہوسکا۔

مزید خبریں :