پاکستان
06 ستمبر ، 2015

تحصیل ناظم ہری پور اسلم حیات خان ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

تحصیل ناظم ہری پور اسلم حیات خان ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

ہری پور.......تحصیل ناظم ہری پور اسلم حیات خان ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں سی ایم ایچ تربیلہ کینٹ منتقل کردیا گیا۔ہری پور پولیس کے مطابق تحصیل ناظم اسلم حیات قریبی گاؤں میں تعزیت کے لئے گئے تھے۔ واپسی پر غازی بروتھا چینل کے قریب گاؤں بہائی میں مخالف سمت سے آنے والی سیکورٹی فورسز کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے وقت ایم پی اے فیصل زمان اور ضلع ناظم ہری پور عادل اسلام بھی گاڑی میں موجود تھے تاہم وہ دونوں محفوظ رہے۔ زخمی تحصیل ناظم اسلم حیات کو سی ایم ایچ تربیلہ کینٹ منتقل کردیا گیا۔

مزید خبریں :