پاکستان
06 ستمبر ، 2015

یوم دفاع پاکستان پر بری، بحری اور فضائی افواج کی حربی مہارتوں کا مظاہرہ

یوم دفاع پاکستان پر بری، بحری اور فضائی افواج کی حربی مہارتوں کا مظاہرہ

کراچی..........یوم دفاع پاکستان پر کراچی میں بری، بحری اور فضائی افواج نے حربی مہارتوں کا مظاہرہ کیا اور زمینی، فضائی اور بحری ہتھیاروں اور آلات حرب کی نمائش کی ۔یوم دفاع کی گولڈن جوبلی کے موقع پر ملیر کینٹ میں پاکستان آرمی نےتقریب منعقد کی۔ تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ میجرجنرل شہزاد نعیم خان نے پاک فوج کے چاق و چوبند دستے سے سلامی لی ۔ پاکستان آرمی کے جدیدجنگی ہتھیاروں کی نمائش کی گئی ۔نمائش میں پاکستان کے تیار کردہ جدید لڑاکا ٹینک، بکتر بند گاڑیاں، اینٹی ائرکرافٹ گن اور دیگر جنگی ہتھیار شرکاء کی خصوصی توجہ کا مرکز رہے۔ پاک فضائیہ کی جانب سے پی اے ایف بیس مسرور میں جنگی طیاروں نے فلائی پاسٹ کیا۔ائیرآفیسرکمانڈنگ ائیر وائس مارشل سلمان بخاری نے طیاروں سے سلامی لی۔فلائی پاسٹ میں پاک فضائیہ کے جدید جے ایف 17 تھنڈر، ایف 16 اور معراج طیاروں شامل تھے۔پاک بحریہ نے سی ویو پر یوم دفاع کی خصوصی ڈرل منعقد کی ۔تقریب میں ہیلی کاپٹرز ، اسپیشل سروسز گروپ(نیوی) اور پاک مرینز نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت سےدہشت گردوں اور دشمن پر حملوں کی مشقوں کا مظاہرہ کیا۔ پاک بحریہ کے جانبازوں کی پیرا جمپ، فراگ مین اٹیک، بیچ اسالٹ اور فائرورکس بھی شرکاء کی توجہ کا مرکز رہے۔

مزید خبریں :