پاکستان
06 ستمبر ، 2015

سوڈانی صدر کے طیارے کا ری فیولنگ کیلئے لاہور میں مختصر قیام

سوڈانی صدر کے طیارے کا ری فیولنگ کیلئے لاہور میں مختصر قیام

لاہور.........سوڈانی صدر کے طیارے نے بیجنگ سے سوڈان جاتے ہوئے ری فیولنگ کے لئے لاہور میں مختصر قیام کیا۔ سوڈان کے صدر عمرالبشیر چین کا دورہ مکمل کرنے کے بعد سوڈان کے لئے روانہ ہوئے۔ طیارے کی ری فیولنگ کے لئے شیڈول کے مطابق وہ مختصر وقت کے لئے لاہور ایئرپورٹ پر رکے۔ قائم مقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سوڈانی صدر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جس کے باعث لاہور اترنے والی پروازوں کے مسافروں کو سامان کے حصول کے لئے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ ری فیولنگ کے بعد سوڈانی صدر عمرالبشیر کا طیارہ سوڈان کے لئے روانہ ہو گیا۔

مزید خبریں :