پاکستان
06 ستمبر ، 2015

یوم دفاع: واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی پروقار تقریب

یوم دفاع: واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی پروقار تقریب

لاہور..........یوم دفاع کے موقع پر واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی۔ شہریوں کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔ فضا فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔ واہگہ بارڈر لاہور، یوم دفاع کے موقع پر پرچم اتارنے کی پرجوش تقریب، رینجرز کے جوانوں کا رعب و دبدبہ، روایتی جوش و جذبہ، ولولہ انگیز پریڈ اور پروقار انداز۔رینجرز جوانوں کے قدموں کی دھمک اور فلک شگاف نعروں کی گونج لہو کو گرماتی رہی۔پریڈ کرتے دو ننھے بچے بھی شرکا کی توجہ کا مرکز رہے، رینجرز کی وردی میں ملبوس ان ننھے سپاہیوں کے خوبصورت انداز نے حاضرین کے دل موہ لئے۔ڈھول کی تھاپ پر شہریوں کا والہانہ انداز، قومی پرچم کے لباس میں ملبوس معذور شخص بھی بے اختیار رقص کرتا رہا۔

مزید خبریں :