06 ستمبر ، 2015
پشاور.........جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحما ن نے کہا ہے کہ حکومت اور ایم کیوایم کے درمیان مذاکرات کے آغازسے ان کا مشن مکمل ہوگیا تاہم متحدہ کی طرف سے راتوں رات پریس کانفرنس سمجھ سے بالا تر ہے۔ پشاور میں جے یوآئی کی مرکزی شوریٰ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کی دینی مدارس سے متعلق پالیسیاں آمرانہ ہیں، پندرہ دنوں میں دینی مدارس کے خلاف 800چھاپے مارے گئے ، ان کارروائیوں کو مسترد کرتے ہیں۔انھوں نے لائن آف کنٹرول اورورکنگ بائونڈری پربھارتی جارحیت کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کو بھارتی جارحیت کا نوٹس لینا چاہیے۔ان کا کہناتھا کہ آئی ڈی پیزکے مسئلے پرقبائلی کانفرنس کل سے شروع ہوگی۔