پاکستان
06 ستمبر ، 2015

کراچی میں یوم دفاع ریلی، افواج کی قربانیاں یاد رکھنے کا عزم

کراچی میں یوم دفاع ریلی، افواج کی قربانیاں یاد رکھنے کا عزم

کراچی.........یوم دفاع پاکستان کے موقع پر کراچی کے شہریوں نے ریلی کا اہتما م کیا۔ شہر کی مختلف شاہراہوں کو وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے ساتھ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تصاویر سے بھی سجایا گیا ہے ۔کراچی میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر کارساز سے ریلی کا آغاز کیا گیا،ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم ، گاڑیوں پر آرمی چیف اور افواج پاکستان کے سربراہان اور شہدا کی تصاویر لگائے شرکا کراچی پر یس کلب پہنچے۔ ان کا کہنا ہے کہ مادر وطن کی حفاظت کیلئے پاک فوج کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔یہی نہیں افواج پاکستا ن سے اظہار یکجہتی کے لئے شہداء اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی شہر کی مختلف شاہراہوں پر تصاویر بھی لگائی گئی ہیں۔یوم دفاع پاکستان ریلی پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما حلیم عادل شیخ کی قیادت میں کراچی پریس کلب پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی۔یوم دفاع کے مو قع پر شہریوں کی جانب سے کراچی کی شاہراہوں پر لگائی گئی آرمی چیف اور افواج پاکستان کے شہدا کی تصاویر جہاں ایک جانب کراچی میں امن کے لئے ان کو خراج عقیدت پیش کررہی ہیں، وہیں دوسری جانب ان سے اظہار محبت بھی کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :