پاکستان
06 ستمبر ، 2015

جنگ روایتی ہو یا غیر روایتی، ہاٹ اسٹارٹ یا کولڈ اسٹارٹ، ہم تیار ہیں، آرمی چیف

 جنگ روایتی ہو یا غیر روایتی، ہاٹ اسٹارٹ یا کولڈ اسٹارٹ، ہم تیار ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی......... آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ جنگ روایتی ہو یا غیر روایتی، ہاٹ اسٹارٹ ہو یا کولڈ اسٹارٹ، ہم تیار ہیں، پاکستان شہیدوں اور غازیوں کی قربانیو ں کی وجہ سے محفوظ ہے، پاکستانی میڈیا نے دہشت گردوں کا اصلی چہرہ بے نقاب کیا، آج پاکستان پہلے سے زیادہ مضبوط، قوم پہلے سے زیادہ پرعزم ہے،دہشت گردوں کے مددگاروں اور سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچاکر دم لیں گے۔ شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جی ایچ کیو راولپنڈی میں خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشت گردوں کو شکست اور ریاست کی بالادستی قائم ہوگئی ہے، پاک فوج اقتصادی راہداری کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کردار ادا کرے گی، افغانستان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش ہے، امن دشمن طاقتیں افغانستان میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہی ہیں، امن دشمن قوتیں اپنی کوششوں میں کامیاب نہیں ہوں گی،کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے، مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈال کر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں، فخر ہے کہ جنگی اعتبار سے دنیا کی سب سے بہترین فوج کا کمانڈر ہوں، پاک فوج تمام اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، ہم اپنے شہیدوں کا لہو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

مزید خبریں :