کاروبار
07 ستمبر ، 2015

کراچی:ڈیری فارمز پر چھاپے، 11افراد کو گرفتار کرلیا گیا

کراچی:ڈیری فارمز پر چھاپے، 11افراد کو گرفتار کرلیا گیا

کراچی......کراچی میں ڈیری ملک ایسوسی ایشن کی جانب سے 10 روپے فی لیٹر اضافے سےشہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے، کیونکہ دودھ کی قیمت بڑھنے سے چائے، دہی، لسی اور مکھن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ اب دہی 120 روپے کلو سے بڑھ کر 130 روپے کلو جبکہ چائے25 روپے سےبڑھ کر 30 روپے فی کپ فروخت ہوگی۔ دودھ فروشوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے سے ان کا نقصان ہوتا ہے کیونکہ دودھ کی فروخت میں کمی ہوتی ہے جبکہ حکومت نرخوں میں اضافے پر ڈیری فارمز مالکان کے خلاف کاروائی کے بجائے عام دکانداروں کو اپنی کارروائی کا نشانہ بناتی ہے۔ کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ دودھ کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ ناقابل برداشت ہے،یہ کراچی کے امن کو خراب کرنے کی سازش ہے۔دودھ کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق شہری حکومت اور ڈیری ملک ایسوسی ایشن کے درمیان معاملات جانے کب طے پائیں لیکن تب تک اس کا خمیازہ شہریوں کو بھگتنا پڑے گا۔

مزید خبریں :