07 ستمبر ، 2015
کراچی ......افواہیں زور پکڑ جانے کے باعث آج کراچی اسٹاک ایکس چینج میں زبردست مندی رہی، 100 انڈیکس ایک ہی دن میں تقریباً ساڑھے نو سو پوائنٹس نیچے آگیا۔ریگولیٹرز اور نیب کیجانب سے مختلف معاملات کی تحقیقات کی افواہوں کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس 947 پوانٹس کمی کے بعد 32 ہزار 944 پوانٹس کی سطح پر آگیا۔ ایک مقام پر انڈیکس میں 11 سو سے زائد پوائنٹس کی کمی بھی دیکھی گئی۔ ایک دن میں اسٹاک ایکس چینج میں درج شئیرز کی مالیت میں مجموعی طور پر 206 ارب روپے کی کمی ہوئی۔ یکم ستمبر سے اب تک انڈیکس ساڑھ سترہ سو پوائنٹس نیچے آچکا ہے۔