دنیا
08 ستمبر ، 2015

ترک طیاروں کی شمالی عراق میں بمباری،درجنوں کرد باغی ہلاک

ترک طیاروں کی شمالی عراق میں بمباری،درجنوں کرد باغی ہلاک

انقرہ...... ترکی کے جنگی طیاروں کی جانب سے شمالی عراق میں کالعدم تنظیم کرد ستان ورکرز پارٹی کے اڈوں پر بمباری سے 35 سے زائد کرد باغی ہلاک ہوگئے۔سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق منگل کو علی الصبح ترکی کے 50 سے زیادہ جیٹ طیاروں نے شمالی عراق میں کالعدم تنظیم، کردستان ورکرز پارٹی کے ٹھکانوں پر مسلسل چھ گھنٹوں تک پروازیں اور حملے کیے اوراس دوران 35 سے 40 دہشتگرد مارے گئے۔یہ آپریشن ملک کے جنوب مشرقی کرد اکثریتی علاقے میں اتوار کے روز ہونے والے ایک حملے میں 16 ترک فوجیوں کی ہلاکت کے نتیجے میں کیا گیا، جس کے بارے خدشہ ہے کہ یہ کالعدم تنظیم،کردستان ورکرز پارٹی نے کیا ہے۔

مزید خبریں :