24 مارچ ، 2025
پشاور میں مسلح ڈاکو نے ہشت نگری پولیس اسٹیشن کے قریب نجی بینک کی کیش وین سے مبینہ طور پر 3 کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
جیو نیوز کو موصول سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہشت نگری میں مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے نجی بینک کی کیش وین کو لوٹ لیا۔
پولیس کے مطابق 4 مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زورپر بینک کی گاڑی کو روکا اور لوٹا۔
ایس ایس پی آپریشنز مسعود بنگش نے کو بتایا کہ بینک گاڑی کی نقل و حرکت میں سکیورٹی ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا گیا۔
انہوں نے کہاکہ شہر بھر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیوز کا جائزہ لے کر جلد ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا اور ریکوری کی جائے گی۔