دنیا
08 ستمبر ، 2015

اسرائیل نے اردنی سرحد پر خار دار باڑ کی تعمیر شروع کردی

 اسرائیل نے اردنی سرحد پر خار دار باڑ کی تعمیر شروع کردی

مقبوضہ بیت المقدس......اسرائیل نے اردن سے ملحق سرحد پر خار دار باڑ کی تعمیر شروع کردی ہے۔ ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا کہ یہ اقدام شامی مہاجرین کے بڑی تعداد میں یورپی ممالک کا رخ کرنے کے پس منظر میں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک چھوٹا سا ملک ہے اور وہ غیر ملکی مہاجرین کو پناہ نہیں دے سکتا ۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے مصر اور شام سے ملحق سرحدوں پر پہلے ہی خار دار باڑ تعمیر کر رکھی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے یہ بیان اپوزیشن رہنما آئزک یرزوگ کے بیان کے جواب میں دیا ہے جس میں انہوں نے اسرائیلی حکومت سے شامی مہاجرین کو پناہ دینے کی اپیل کی تھی۔

مزید خبریں :