دنیا
09 ستمبر ، 2015

عیسائیوں کی شادی کے خاتمے کے طریقہ کار کو سہل بنانے کا اعلان

 عیسائیوں کی شادی کے خاتمے کے طریقہ کار کو سہل بنانے کا اعلان

پیرس......رضا چوہدری....... پوپ فرانسس نے کیتھولک عیسائیوں کے لیے رشتہ ازدواج سے نکلنے اور دوسری شادی کرنے کے مرحلے کو آسان بنانے سے متعلق قائمہ کمیٹی کے بعد اصلاحات کا اعلان کیا ہے۔

فرانسیسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پوپ فرانسس نے گذشتہ برس چرچ وکلا اورافسران پر مشتمل ایک کمیشن تشکیل دیا تھا جسے یہ کام سونپا گیا کہ وہ رومن کیتھولک عیسائیوں کی شادی کے خاتمے کے طریقہ کار کو سہل بنانے سے متعلق اصلاحات تجویز کرے۔

واضح رہے کہ کیتھولک چرچ طلاق کو تسلیم نہیں کرتا جس کی بنیادی وجہ وہ مذہبی تعلیمات ہے جس کے مطابق شادی ہمیشہ کے لیے ہوتی ہے۔نئی اصلاحات کے تحت کیتھولک عیسائی جوڑوں کو علیحدگی اختیار کرنے کے لیے ضروری ہے کہ وہ چرچ ٹریبونل کے سامنے ثابت کریں کہ ان کی شادی کا فیصلہ ابتد ہی سے غلط تھا۔

کیتھولک عیسائی فیس کی ادائیگی کے بغیر ہی اپنے مقدموں کا جلد فیصلہ کروا سکیں گے اور فیصلے کے خلاف خود کار اپیل کا نظام بھی ختم کردیا گیا ہے۔

نئے طریقہ کار کے مطابق اگر شادی کے دونوں فریق بشپ کے سامنے اپنی شادی کے خاتمے کی خواہش کا اظہار کریں گے تو بشپ اس شادی کے خاتمے کا اعلان کر سکتا ہے۔اگر کوئی کیتھولک عیسائی شادی کے باقاعدہ خاتمے کے بغیر ہی دوبارہ شادی کر لے تو چرچ کی نظر میں اسے ’بدکار‘ تصور کیا جاتا تھا تو اسے مذہبی تقریبات سے دور ر کھنے کیلئے ان کے چرچ میں داخلے تک پابندی عائد ہوجاتی تھی۔

مزید خبریں :