پاکستان
16 ستمبر ، 2015

گٹکے کی تیاری اور فروخت پر پابندی پر عمل کیا جائے،سندھ ہائیکورٹ

گٹکے کی تیاری اور فروخت پر پابندی پر عمل کیا جائے،سندھ ہائیکورٹ

کراچی......سندھ ہائی کورٹ نے گٹکے کی تیاری اور فروخت پر عائد پابندی پر مکمل عملدرآمد کا حکم دے دیا۔ گٹکے کی تیاری اور فروخت سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

عدالت نے گٹکے پر عائد پابندی پر مکمل عملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ صوبائی اسمبلی نے گٹکے پر پابندی کا بل پاس کیا یا نہیں۔ عدالت نے گٹکے بنانے اور فروخت کرنے والوں کےخلاف کارروائی کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

ادھر سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے گٹکے پر پابندی کے احکامات کے بعد گٹکے کے خلاف کراچی میں کریک ڈاؤن شروع ہوگیا۔ کارروائی کے دوران ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ایک ہزار کلوگرام گٹکا تلف کردیا گیا۔

مزید خبریں :