19 مئی ، 2012
پشاور … مالی بدعنوانی کے الزام میں قومی ایئر لائنز پی آئی اے کے پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ افسر کو معطل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے پشاور کے کریو الاوٴنسز میں کروڑوں روپے کے گھپلوں کے الزام میں پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ افسر کو معطل کیا گیا ہے۔ کچھ روز قبل پی آئی اے پشاور کے کریو الاوٴنسز میں جعلی بلوں کے ذریعے کروڑوں روپے کے گھپلوں کی ابتدائی تحقیقات کی گئیں۔ پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ افسر کو معطل جبکہ کیبن کریو ڈیسک کی خاتون افسر کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں کراچی سے پی آئی اے کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم بھی جلد پشاور آئے گی۔ ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ پی آئی اے پشاور کے کریو الاوٴنسز میں مالی بدعنوانی کا سلسلہ گزشتہ کئی سالوں سے جاری تھا۔