16 مارچ ، 2025
ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی فضل حسین کے گھر کے 7 افراد سننے بولنےکی صلاحیت سے پیدائشی محروم ہیں، وہ معذوری کے کوٹے سے بچوں کے لیے روزگار چاہتا ہے۔
فضل حسین کے گھر کے سات افراد سننے بولنے کی صلاحیت سے پیدائشی محروم ہیں جن میں سے ایک بیوی ایک بیٹا اور بہو بول سکتے ہیں جب کہ تین بیٹیاں دو بیٹے اور دو نواسے بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم ہیں۔
دو شادی شدہ گونگی بیٹیاں دو گونگے بہرے بچوں سمیت اپنے شوہروں کے ساتھ رہتی ہیں۔
فضل حسین کا خاندان پانچ ماہ قبل بے امنی کے باعث تحصیل کلاچی میں اپنا گھر چھوڑ کر نقل مکانی کرکے ڈیرہ اسماعیل خان میں کرائےکے مکان میں آباد ہوا۔
فضل حسین کا کہنا ہے کہ ایک طرف تنگدستی و بے روزگاری ہے اور اوپر سے اس معذوری کی وجہ سے کوئی کام نہیں دیتا نہ کوئی مزدور رکھتا ہے۔
فضل حسین چاہتا ہےکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا معذور کوٹے سے اس کے بچوں کو کوئی روزگار فراہم کردیں۔