پاکستان
16 ستمبر ، 2015

پیمرا نے بول ٹی وی کے دونوں لائسنس معطل کر دیے

پیمرا نے بول ٹی وی کے دونوں لائسنس معطل کر دیے

اسلام آباد......پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے بول ٹی وی کے دونوں لائسنس معطل کردیے۔ کونسل آف کمپلینٹس نے بول ٹی وی کے لائسنس معطل کرنے کی سفارش کی تھی۔

سفارشات کا جائزہ پیمرا اتھارٹی کے 106ویں اجلاس میں کیا گیا، جس میں وفاقی حکومت کے مقررکردہ نئے ممبران نے بھی شرکت کی۔ کونسل آف کمپلینٹس کے 18اگست کے اجلاس میں بول ٹی وی کے معاملے پرغور کیا گیا، جس کے بعد اتھارٹی نے بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ کے لائسنس معطل کردیے۔

مزید خبریں :