پاکستان
18 ستمبر ، 2015

پشاور میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے کیپٹن اسفند یار بخاری شہید

پشاور میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے کیپٹن اسفند یار بخاری شہید

پشاور.......دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے کیپٹن اسفند یار نے 118لانگ کورس پاسنگ آؤٹ پر ٹیکٹکس میڈل لیا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن اسفند یار نے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ،وہ دہشتگردوں کیخلاف فرنٹ لائن پر فوجی دستوں کی قیادت کررہے تھے ۔

کیپٹن اسفندیار دلیر اور پاک فوج کے بہترین افسر جانے جاتے تھے ، انہوں نے اپنی جان دے کر دہشتگردوں کےعزائم ناکام بنادیےاور بہادری کی ایک نئی داستان رقم کی ۔

کیپٹن اسفندیاربخاری شہید 118لانگ کورس سے پاس آؤٹ ہوئے،ان کا تعلق 102 بریگیڈ اور 11فرنٹیئرفورس سےتھا،اسفندیار بخاری شہید نے 118لانگ کورس پاسنگ آؤٹ پر ٹیکٹکس میڈل لیا تھا۔اس موقع پر ان کی دیگر پوزیشن ہولڈرز اور آرمی چیف کے ساتھ تصویر بھی بنائی گئی تھی۔

مزید خبریں :