18 ستمبر ، 2015
جنوبی وزیرستان .......جنوبی وزیرستان کی تحصیل سرویکئی میں ڈرون حملے میں 5 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل سرویکئی کے علاقے تورمندی میں گھر پرڈرون طیارے سے 2 میزائل داغے گئے،ڈرون حملے میں 5 افراد مارے گئے اور 4 افراد زخمی ہوگئے،جبکہ حملے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق رات تین بجے کے قریب تورمندی اور زیارت زے کے علاقوں میں راکٹ کے دھماکے سنے گئے۔