پاکستان
18 ستمبر ، 2015

کراچی جناح اسپتال،پیرا میڈیکل اسٹاف کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان

کراچی جناح اسپتال،پیرا میڈیکل اسٹاف کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان

کراچی......جناح اسپتال میں پیرا میڈیکل اسٹاف کے دوسرے دھڑ کی جانب سے بھی حکام کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پیرا میڈیکل اسٹاف کے دوسرے دھڑ کے رہنما امیر شاہ کے مطابق سیکریٹری ہیلتھ اور اے جی سندھ سے ملا قات کے بعد مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

احتجا ج کے باعث آج پا نچوں روز بھی پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے اسپتالوں میں او پی ڈی ،واڈرز اور آپریشن تھیٹر بند رکھے گئے جس کے باعث مریض پریشان رہے۔

مزید خبریں :