18 ستمبر ، 2015
سرگودھا .....سرگودھا کے نواحی علاقہ جہان آباد میں پاک فضائیہ کا ڈرون طیارہ گر گر تباہ ہوگیا۔ حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ڈی سی او ثاقب منان کے مطابق سرگودھا سے 30کلو میٹر دور جہان آباد کے علاقہ میں پاک فضائیہ کا ڈرون طیارہ تربیتی پرواز پر تھا۔ فنی خرابی کے باعث طیارہ اچانک زمین پر آگرا۔
طیارے میں پائلٹ موجود نہیں تھا اور حادثہ بھی غیر آباد علاقے میں پیش آیا اس لیے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔