18 ستمبر ، 2015
بنوں.......بنوں میں موٹرسائیکل پر بم لے جانے والا دہشتگرد اچانک دھماکا ہوجانے سے ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دھماکا بنوں کے علاقے میریان سے گزرنے والی موٹرسائیکل میں ہوا ہے۔
موٹرسائیکل پر سوار دہشتگرد بم کو کسی گنجان آباد علاقے میں منتقل کرنا چاہتا تھا۔ سڑک کی خرابی کی وجہ سے موٹرسائیکل گڑھے میں اتری تو اچانک دھماکا ہوا اور اس پر سوار دہشتگرد موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ۔
قانون نافذ کرنیوالے اداروں کےاہلکاروں نےعلاقےکو گھیرےمیں لیکر شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔