18 ستمبر ، 2015
اسلام آباد .......اسلام آباد کے ایکسپریس ہائی وے کے دونوں اطراف پولیس ،رینجرز اورانٹیلی جنس اداروں نے کئی چھاپے مار کرافغانیوں سمیت 20 مشکوک افراد گرفتار جبکہ بھاری تعدادمیں اسلحہ برآمد کرلیا ۔اسلام آباد کے ایکسپریس ہائی وے کے دونوں اطراف پولیس ،رینجرز اورانٹیلی جنس اداروں نے کئی چھاپےمارے۔
تاجی کھوکھر کے ڈیرے سے 20 افغانی باشندوں کو حراست لیا گیا ۔ 8 مشین گنز ، 1 ایل ایم جی ، 7 میگزین بھی برآمد ہوئیں ۔ ڈیرے پر منی چڑیاگھر بھی موجود تھا۔شیر ، ریچھ ،بندر اور مختلف پرندوں کووائلڈ لائف محکمہ کےحوالے کردیاگیا ۔ کئی گاڑیاں بھی موجود تھیں ، ان کی کسٹم ڈیوٹی ادا کی گئی یانہیں ؟ ا س کافیصلہ کرنے کیلئےکسٹم حکام سے رابطہ کرلیاگیا ہے ۔
ڈھوک للیال میں رہائش پذیر مجو نامی شخص کے گھر پربھی سرچ آپریشن کرکے بڑی تعدادمیں اسلحہ برآمد کر لیاگیا جبکہ چند مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ۔ ہمک میں یعقوب نامی شخص کے ڈیرے سے بھاری تعداد میں جدید آتشیں اسلحہ ، کیم کاپٹراور فوجی طرز کے بوٹ بھی برآمد کیےگئے ۔ کئی مشکوک افراد کوحراست میں لےلیاگیاہے۔