پاکستان
18 ستمبر ، 2015

امان اللہ نیازی قتل کیس ، ملزم عبید کے ٹو پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

امان اللہ نیازی قتل کیس ، ملزم عبید کے ٹو پر  فرد جرم عائد نہ ہوسکی

کراچی.......کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جیل سپرٹنڈنٹ امان اللہ نیازی قتل کیس میں ملزم پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی جبکہ بھتا خوری کے الزام میں گرفتار ملزم کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

انسداددہشت گردی کی عدالت میں جیل سپرٹنڈنٹ امان اللہ نیازی قتل کیس کی سماعت جج کی چھٹیوں کے باعث 2اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ۔جج کی چھٹیوں کے باعث ملزم عبید کے ٹو پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ ملزم عبید کے ٹو کو 11مارچ کو عزیز آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔

دوسری طرف عدالت نے ملزم سعد علی کی ایک لاکھ روپے میں ضمانت منظور کرلی۔ملزم پر بھتا خوری اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے کا الزام ہے۔ملزم سعدعلی کے خلاف تھانہ آرام باغ میں 2014میں مقدمہ درج کیا گیا۔

مزید خبریں :