18 ستمبر ، 2015
وانا........جنوبی وزیرستان کی تحصیل سروکئی میں ڈرون حملے میں 5 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈرون حملہ تحصیل سروکئی کے علاقے تورمندی میں کیا گیا۔
ایک مکان پر 2 میزائل فائر کیے گئے۔ حملے میں 5 افراد ہلاک اور 4زخمی ہوئے جبکہ مکان مکمل طور پرتباہ ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رات کو تورمندی اور زیارت زے کے علاقوں میں راکٹ کے دھماکے بھی سنے گئے۔