پاکستان
18 ستمبر ، 2015

پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں کا اجلاس کل دبئی میں ہو گا

پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں کا اجلاس کل دبئی میں ہو گا

کراچی.......پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں کا اجلاس کل دبئی میں ہوگا۔دبئی میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی قیام گاہ پراجلاس منعقد کیا گیا ہے۔

اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری، سید خورشید شاہ، فریال تالپور، قمر زمان کائرہ، سید نوید قمر اور شرجیل میمن سمیت اہم رہنما شرکت کریں گے۔ قمر زمان کائرہ نے جیونیوز کو بتایا کہ ملک کی سیاسی صورتحال، وفاقی حکومت کے اقدامات اور بلدیاتی الیکشن سے متعلق امور پر بات کی جائے گی۔

مزید خبریں :