18 ستمبر ، 2015
کراچی ........کراچی میں ایم کیوایم کے مستعفی رکن سندھ اسمبلی سیف الدین خالد نے کہا ہے کہ ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے پچھلی نشست پر جھک کر جان بچائی۔
دوسری جانب پولیس کا مؤقف ہے کہ فائرنگ کے وقت وہ گاڑی میں موجود نہیں تھے۔ سیف الدین خالدنے جیو نیوز کو بتایا کہ وہ نارتھ کراچی الیون اے میں اپنے گھرسے اورنگی ٹاؤن میں واقع دفتر جارہے تھے۔
الیون اے میں ہی 3 ملزموں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ انہوں نے گاڑی کی پچھلی نشست پر جھک کر جان بچائی ۔ ان کے محافظ کی فائرنگ پر ملزمان فرار ہوگئے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کھڑی گاڑی پر کی گئی اور اس وقت سیف الدین خالد گاڑی میں نہیں تھے۔