پاکستان
18 ستمبر ، 2015

جعلسازی ریٹنگ اسکینڈل،تفتیش کرنیوالی پولیس چکرا گئی

جعلسازی ریٹنگ اسکینڈل،تفتیش کرنیوالی پولیس چکرا گئی

راولپنڈی............جعلسازی سے ایکسپریس نیوز کی ریٹنگ بڑھانے کا اسکینڈل، عدالتی حکم پر تفتیش کرنے والی پولیس چکرا کر رہ گئی۔ میڈیا لاجک کی سابق ملازمہ شائستہ مشتاق کی درخواست کے بعد عدالتی حکم پر تفتیش کرنے والی پولیس بھی شائستہ مشتاق کے الزامات کی زد پر آگئی ہے۔

سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ریس کورس شائستہ مشتاق کے بھائی کو موقع ملاحظہ کے لیے مرید کے لے گئے، جس پر شائستہ مشتاق نے پولیس پر بھائی کے اغوا کا الزام لگا دیا، جبکہ شائستہ کے بھائی ماجد مشتاق کا کہنا ہے کہ وہ گھروالوں کی مرضی سے پولیس کے ساتھ گئے تھے۔

سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی کا کہنا تھا کہ وہ عدالتی حکم پر انکوائری کررہے ہیں، اور بغیر کسی دباؤ کے ایمانداری سے اپنا کام کریں گے۔

میڈیا لاجک کی جانب سے پولیس اور اور پی بی اے کو دیے گئے ثبوتوں کی روشنی میں شائستہ مشتاق کے خلاف مقدمہ درج ہے جس کی وہ قبل از گرفتاری ضمانت کروا چکی ہیں، تاہم اپنی ہی درخواست پر ہونے والی انکوائری کرنے والی پولیس پر الزامات وہ کس کے کہنے پر لگا رہی ہیں، یہ سامنے آنا ابھی باقی ہے۔

مزید خبریں :