پاکستان
19 ستمبر ، 2015

پاک فضائیہ کیمپ حملے کے شہید شان کی نماز جنازہ فیصل آباد میں ادا

پاک فضائیہ کیمپ  حملے کے شہید شان  کی نماز جنازہ فیصل آباد میں ادا

پشاور........پشاورائیربیس پر حملے میں شہید ہونے والے جونئیرٹیکنیشن شان شوکت شہید کوپوری شان شوکت اور فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان حاجی آباد میں سپرد خاک کردیا گیا ۔شہید کی ڈیڑھ ماہ پہلے شادی ہوئی تھی ۔

شان شوکت ماہر نشانہ باز بھی تھے اورایک زندہ دل نوجوان بھی ، ڈیڑھ ماہ قبل چھٹیاں لیکرفیصل آباد میں اپنے آبائی گھرآیا تووالدہ اور بہن نے شادی کا ارمان پوراکیا۔ ابھی کچھ ہی دن ہوئے واپس ڈیوٹی پرپہنچا تودشمنوں نے ائیربیس پرحملہ کردیا۔ شان بڑی شان اور بہادری سے لڑا اورکئی دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

شہید نے سوگواران میں بیوہ، والدہ اور دوبہن بھائی چھوڑے ہیں۔ گزشتہ رات شہید کا جب جسد خاکی رحمت آباد میں ان کے گھر پہنچائی گئی،تو وطن پر مرمٹنے والے جوان کا آخری دیدار کرنے عزیز و اقارب کے ساتھ شہری بھی جوق در جوق پہنچ گئے۔جوانوں نے سلامی پیش کی ۔

شہید کی نماز جنازہ آج صبح اسے اسکول میں ادا کی گئی جس سے انھوں نے اپنی تعلیم کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ گورنمنٹ ایم سی ہائی اسکول گراونڈ میں ہونے والی نماز جنازہ میں فضائیہ کے بڑے افسران اورشہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور شہید کی فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان حاجی آباد میں تدفین کردی گئی۔

مزید خبریں :