پاکستان
19 ستمبر ، 2015

چارسدہ :تحصیل شب قدر میں پولیس اسٹیشن پر مارٹر گولوں سے حملہ

 چارسدہ :تحصیل شب قدر  میں پولیس اسٹیشن پر مارٹر گولوں سے حملہ

چارسدہ ...... چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں دہشتگردوں نے پولیس اسٹیشن پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا۔پولیس کی جوابی کارروائی میں دہشت گرد فرارہوگئے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے خواجہ وس پولیس اسٹیشن پر دو مارٹر گولے فائر کیے جو قریبی کھیتوں میں جاگرے ،حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار ہوگئے،واقعے کے بعد شبقدر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں :