19 ستمبر ، 2015
پشاور.......گزشتہ روز پیش آئے واقعے کے بعد بڈھ بیر کی فضا آج بھی سوگوار ہے ،کئی شہداء کی میتیں آبائی علاقوں کو بھیج دی گئی ہیں جن کی تدفین آج کی جائے گی۔ گزشتہ روز ہوئے حملے میں 29 افراد شہید اور 29 زخمی ہوگئے تھے جبکہ فورسز کی بروقت کارروائی میں تمام 14 حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔
پشاور کے بدھ بیرایئربیس حملے کی ابتدائی تحقیقات کےمطابق حملہ آورایف سی کی وردی میں ملبوس تھے جوکیمپ میں داخل ہونےکےبعد دوگروپوں میں تقسیم ہوگئےحملے میں دستی بم،بارودی موادا وربھاری اسلحہ استعمال کیاگیا۔دہشت گردوں نے16نمازیوں سمیت 29افرادکوشہید کردیا۔
واقعے کےفوری بعدایئرمیں کمانڈوزاورسیکورٹی فورسزنےپوزیشنیں سنبھالیں آرمی چیف اورکورکمانڈرنےبھی بیس کادورہ کیا اس دوران ائیربیس کاکلیئرنس آپریشن مکمل کرلیاگیا۔
فوج کے ترجمان میجرجنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ حملہ تحریک طالبان کے ہی ایک گروپ نے کیا، تاہم اس کی منصوبہ بندی اورساراتعاون افغانستان میں موجود لوگوں نے فراہم کیا۔
دہشت گردی میں شہید ہونےوالوں کی نمازجنازہ کورہیڈکوآرٹرمیں اداکردی گئی جس میں وزیراعظم میاں نوازشریف،آرمی چیف جنرل راحیل شریف اوراعلی سول وفوجی حکام نےشرکت کی۔