19 ستمبر ، 2015
پشاور.......پشاورمیں پاک فضائیہ کی ایربیس پرحملے میں شہید ہونےوالے طارق عباس اور عامر شہزاد کو میانوالی اور جاوید اقبال شہیدکو شورکوٹ میں سپرد خاک کردیا گیا۔
جونئیرٹیکنیشن طارق عباس کو میانوالی کی تحصیل موچ اورٹیکنیشن عامر شہزاد شہید کو ڈنڈی شریف میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا گیا۔
بیس کیمپ میں مالی جاوید اقبال شہید کی تدفین شور کوٹ میں ان کے آبائی علاقے میں کی گئی۔