19 ستمبر ، 2015
اسلام آباد .....بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد رن وے مرمت کے باعث دوپہر 1 سے شام 6 بجے تک بند رہے گا۔
ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد 27 ستمبر تک روانہ رن وے کی مرمت کے باعث 6 گھنٹے بند کیا جائے گا۔
متعلقہ ایئر لائنز نے اپنے اوقات میں تبدیلی کر دی ہے ، ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ مسافر ایئر پورٹ پر آنے سے قبل اپنی ایئر لائن کے اوقات معلوم کر لیں۔