پاکستان
19 ستمبر ، 2015

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کردی

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144   نافذ کردی

پشاور.........پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 کے تحت شہر میں کھلونا بندوق کی خریدوفروخت،اندورن شہرقربانی کی کھالوں کا ڈھیر جمع کرنے اور کھالیں جمع کرنے کے لئے لاوڈ سپیکروں کے استعمال پر ایک ماہ کے لئے پابندی عائد کردی۔

ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت عید الاضحیٰ پر کھلونا بندوق کی خرید و فروخت پر پابندی ہوگی۔

شہر کے اندر قربانی کے جانوروں کی کھالوں کا ڈھیر لگانے اور کھالیں جمع کرنے کے لئے لاوڈ سپیکرز کا استعمال بھی ممنوع قرار دیا گیا۔قربانی کی کھالیں لوگوں سے زبردستی لینے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

مزید خبریں :