19 ستمبر ، 2015
کراچی.......کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما روف صدیقی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔روف صدیقی کے خلاف نفرت انگیز تقریر سننے کا الزام ہے۔
عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما روف صدیقی کی عبوری ضمانت میں 14 اکتوبر تک توسیع کردی۔ تفتیشی افسران کے پیش نہ ہونے پر عدالت نےانھیں ایک بار پھر شو کاز نوٹس جاری کردیا۔
روف صدیقی کے خلاف نفرت انگیز تقریر میں سہولت کار ہونے کے الزام میں 23 مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔