19 ستمبر ، 2015
کراچی .....کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاون میں گزشتہ رات آستانے پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے ملنے والے نائن ایم ایم پستول کے خول بھی فارنزک ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کردیئے گئے ہیں۔
کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں درج ہونے والے مقدمے میں قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔زندہ پیر کے آستانے پر فائرنگ کا مقدمہ زخمی فضل الرحمان کی مدعیت میں دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے سولہ خول ملے تھے،جنھیں فارنزک ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کردیا گیا ہے۔