پاکستان
19 ستمبر ، 2015

سانحہ بڈھ بیر کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، احسن اقبال

سانحہ بڈھ بیر کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، احسن اقبال

لاہور.....وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال کاکہناہےکہ سانحہ بڈھ بیر کی جتنی بھی مذمت کی جائےکم ہے ،اس سانحے کا مطلب ہے کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔عمران خان کے حوالےسےان کاکہناتھاکہ عمران خان حکومت پرتنقید توکرتے ہیں مگر خود کوئی کام نہیں کرتے۔

لاہورکےایک نجی اسکول میں تقریبِ تقسیم انعامات سے خطاب اور میڈیاسےگفتگومیں احسن اقبال نےکہاکہ دہشت گردی کےخلاف ہمارےقدم آگےبڑھ رہےہیں،یہ جنگ کامیابی تک لڑناہےکیونکہ دہشت گردی کے خاتمے تک امن ممکن نہیں ،ان کاکہناتھاکہ لائن لاسز کم کرنے کیلئے بجلی کمپنیوں کو مزید فعال بنانا ہو گا ،تمام منصوبے میرٹ اور ایمانداری سے مکمل کئےجا رہےہیں۔

نندی پور منصوبہ ہمارے دور کا نہیں بلکہ2007ء میں شروع کیا گیا تھا ، احسن اقبال نےکہاکہ عمران خان کےپاس موقع ہے ، وہ خیبر پختونخوا میں ترقیاتی کام کر کے دکھائیں،سڑکوں پر مقابلہ کرنے کے بجائے ترقیاتی کاموں میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنا چاہیئے،عمران خان کاطرزِ عمل ایسا ہے،کہ نہ کھیلوں گا،نہ کھیلنےدوں گا۔

مزید خبریں :