پاکستان
19 ستمبر ، 2015

کراچی:قومی ادارہ برائے صحت اطفال کی ایمرجنسی کے باہر بچہ غواء

 کراچی:قومی ادارہ برائے صحت اطفال کی ایمرجنسی کے باہر بچہ غواء

کراچی........کراچی میں قومی ادارہ برائے صحت اطفال کی ایمرجنسی کے باہر سے نقاب پوش خاتون شیر خوار بچہ اغوا کرکے فرار ہوگئی۔ جیو نیوز نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزمہ کی تصویر حاصل کرلی۔

کراچی میں قومی ادارہ برائے صحت اطفال کے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج میں نقاب پوش ملزمہ چالیس دن کے عمر کو اغوا کر کے اسپتال سے فرار ہو جاتی ہے ۔فوٹیج میںاسکا ایک اور ساتھی بھی قریب ہی موجود ہے۔بچے کے اغوا کا مقدمہ صدر تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

ساجدہ سترہ ستمبر کو اپنے چار بچوں کے ہمراہ ڈیڑھ سالہ حنین کا علاج کرانے اسپتال آئی تو اس کے چالیس دن کے ننھے عمر کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔اسنے بچے کو اپنے گیارہ سالہ دیور کے حوالے کیا اور اندر چلی گئی۔ اسی دوران ایک خاتون آئی اور بچے کو روتا دیکھ کر کہا کہ وہ چپ کروا دیتی ہے۔ اس نے بچے کو لیا اور فرار ہوگئی۔

پولیس کے مطابق نقاب پوش خاتون سے متعلق اہم ثبوت مل گئے ہیںجس کی بناء پر جلد ملزمہ اور اسکے ساتھی کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزید خبریں :