کھیل
20 مئی ، 2012

انگلش کلب چیلسی نے پہلی باریوئیفا چیمپینز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

انگلش کلب چیلسی نے پہلی باریوئیفا چیمپینز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

میونخ ... انگلش کلب چیلسی نے جرمن کلب بائیرن میونخ کو پنلٹی ککس پر شکست دے کر پہلی بار یوئیفا چیمپینز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔جرمنی کے شہر میونخ میں کھیلے گئے فائنل میں دونوں ٹیموں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پہلے 82 منٹ میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی، میچ کا پہلا گول بائرن میونخ کے تھامس مولر نے 83 ویں منٹ میں اسکور کرکے بائیرن میونخ کو برتری دلادی۔ چیلسی کے ڈئیڈر ڈروگبا نے 88ویں منٹ میں کارنر پر گول کرکے میچ برابر کردیا۔ اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیمیں گول کرنے سے قاصر رہیں۔ میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا جس میں چیلسی نے بائیرن میونخ کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر پہلی بار چیمپنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

مزید خبریں :