21 ستمبر ، 2015
پیرس۔۔رضا چوہدری۔۔پاکستان غیرروایتی جنگ لڑ رہا ہے جس میں 64ہزارجانوں کا نذرانہ دینے کے علاوہ ڈیڑھ سے دوارب کا نقصان بھی اٹھا چکا ہے۔
انہوں نے کہاکہ 65کی جنگ میں شکست کھانے کے بعد ہمارے دشمن نے اپنی پالیسی تبدیل کرتے ہوئے ملک کے اندر مختلف لسانی مسائل کھڑے کرکے قوم کو منتشر کرنے کی کوشش کی ہے۔ یہ غیرروایتی جنگ بھی اسی کا نتیجہ ہے۔
یہ بات پیرس میں تعینات پاکستان کے سفیر غالب اقبال نے ایک تقریب سے خطاب میں کہی۔تقریب کے انعقاد کا مقصد سانحہ بڈ بیڑ کے شہدا سمیت پاکستان کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کی قربانی پیش کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔
اس موقع پرشہدا کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔تقریب پاکستان کمیونٹی کے مشترکہ پروگرام کا حصہ تھی۔