21 ستمبر ، 2015
بیروت......لبنان میں سیکڑوں افرادحکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئےدارالحکومت بیروت میں شہریوں نے ملک بھرمیں صفائی کے ناقص انتظامات کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے حکومت تبدیل کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
جا بجا گندگی کے ڈھیر کے سبب شہریوں کو دشواریوں کا سامنا ہے،اس سلسلے میں مہم بھی چلائی گئی ہے،مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ آئینی طریقےسےحکومت تبدیل کرنے کے خواہشمند ہیں۔احتجاج کے دوران شرکاء کی پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں ۔