دنیا
27 ستمبر ، 2015

لڑائی جھگڑے سے نہیں بات چیت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں،پوپ

لڑائی جھگڑے سے نہیں بات چیت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں،پوپ

فلا ڈیلفیا.......عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہےکہ لڑائی جھگڑے میں کچھ نہیں رکھا،مسائل بات چیت سے حل ہو سکتے ہیں، ہر ایک کو اپنے مذہب پر عمل کرنے کی مکمل آزادی ہونی چاہیے ۔

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے فلا ڈیلفیا امریکا میں مختلف براعظموں سے تعلق رکھنے والے 6 خاندانوں سے خطاب کیا اورنظام زندگی میں خاندان کی اہمیت پر زور دیا۔

تقریب میں آسٹریلیا،ایری زونا،نائجِیریا،یوکرین اور ارجنٹینا سے آئے جوڑوں نے اپنے تجربات سے لوگوں کو آگاہ کیا۔تقریب میں میوزیکل گروپ نے بھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیاگیا۔

مزید خبریں :