دنیا
27 ستمبر ، 2015

میکسیکو: ایک سال سے لاپتہ طلبا کی بازیابی کیلئے پر تشددمظاہرے

میکسیکو: ایک سال سے لاپتہ طلبا کی بازیابی کیلئے پر تشددمظاہرے

میکسیکو سٹی .......میکسیکو میں ایک سال سے لاپتہ طلبا کی بازیابی کیلئےمظاہرے پر تشددشروع ہوگئے ہیں،توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا ۔

میکسیکوسٹی میں گزشتہ برس 43 طلبہ کے اغوا کیخلاف مظاہرہ کیا گیا ، مشتعل مظاہرین نے سینیٹ کی عمارت پررنگ پھینکا اور مقامی دکانوں میں توڑ پھوڑ کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک سال سے لاپتا طلبہ کی عدم بازیابی انصاف اورحکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،طلبہ کے ورثانے واقعے کی نئے سرے سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :