دنیا
27 ستمبر ، 2015

ترقی یافتہ ممالک کو ترقی پذیر ملکوں کا ہاتھ تھامنا ہو گا،چینی صدر

ترقی یافتہ ممالک کو ترقی پذیر ملکوں کا ہاتھ تھامنا ہو گا،چینی صدر

نیویارک ......چینی صدر ژی چن پنگ نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کو ترقی پذیر ممالک کا ہاتھ تھامنا ہو گا، دنیا بھر میں قیام امن یقینی بنانا ہو گا۔انہوں نے عالمی ترقی کیلئے چار نکاتی ایجنڈا بھی دیدیا ۔

نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں عالمی رہنماؤں سے خطاب میں چین کے صدر شی ژن پنگ کا کہناتھا کہ ترقی اور امن وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو درپیش مسائل کا حل ترقی اور امن میں چھپا ہے، روزگار کے مواقع کی تلاش، ترقی کیلئے ماحول بہتر بنانا، شراکت داری کی ضرورت کو سمجھنااورباہمی روابط کو فروغ دینا آج کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :