دنیا
28 ستمبر ، 2015

دہشتگردی کے خلاف جنگ، انسانی حقوق کا خیال رکھا جائے ،بانکی مون

 دہشتگردی کے خلاف جنگ، انسانی حقوق کا خیال رکھا جائے ،بانکی مون

نیویارک....... اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے۔ادھر سیکریٹری جنرل بانکی مون کی جانب سے سربراہان مملکت کے اعزاز میں استقبالیے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف ،امریکی وزیر خارجہ جان کیری سمیت کئی عالمی رہنما بھی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہیں۔دریں اثنا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں انسانی حقوق کا خیال رکھا جائے۔

اقوام متحدہ کے امن مشنز کی صلاحیت بڑھانے کی ضرورت ہے ،انھوں نے کہا کہ مستقبل کے ترقیاتی ایجنڈے کو اپنا کر زبردست کامیابی حاصل کی ،اقوام متحدہ کے چارٹر پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

مزید خبریں :